سوال : زیر ناف بالوں کی صفائی کی کیا حد ہے ؟
کیا ناف سے لیکر ذکر تک کے تمام بالوں کو بھی صاف کیاجائے ؟
خصتین پر موجودہ بالوں کو بھی صاف کیا جائے ؟
دونوں دبر کے مکمل بالوں کو صاف کیا جائے ؟
مخرج ( براز نکلنے کی جگہ میں بال ہوتے ہیں ان کو صاف کیا جائے ؟
خصیتین کے متصل ٹانگوں کے اول ( ابتدائی حصہ) کے بھی بال صاف کیے جائیں ؟
۔جواب: مثانہ سے نیچے پیڑو کی ہڈی کی ابتدا سے لیکر ذکر ، خصیتین ، ان کی محاذات میں رانوں کا وہ حصہ جس کے تلوث کا خطرہ ہے اور دبر ، ان سب کے بال صاف کرنا واجب ہے۔ ( احسن الفتاویٰ :8/77،78 ) واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم )