فتویٰ نمبر:599
سوال: اگر انگلی یا ہاتھ میں چوٹ لگ جائے اور اس پر سنی پلاسٹ لگائیں تو کیا اس پر وضو ٹھیک ہے ۔ جبکہ مذکورہ چوٹ سنی پلاسٹ کے لگائے بغیر بھی ٹھیک ہوسکتی ہے تو اس وقت سنی پلاسٹ ( فوری پٹی پیکٹ والی ) کی وجہ سے جو تھوڑے حصہ میں پانی نہیں جارہا ( اسکی اجازت ہے یا نہیں پورے حصہ میں پانی پہنچانا ضروری ہے ؟
جواب : ڈاکٹرکی تشخیص کے مطابق اگر پانی واقعتا نقصان دہ نہ ہو تو سنی پلاسٹ اتار کر پانی اس کے نیچے بہادینا ضروری ہے ۔