خوش اور مطمئن ملازمین کمپنی کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ جہاں بھی جاتے ہیں، اپنی کمپنی کی تعریف کرتے اور ساکھ بناتے ہیں۔ یہ کام کسی بھی کمپنی کے لیے اضافی فائدہ ہے ۔ جہاں کمپنیاں اپنی ساکھ اور مارکیٹنگ کے لیے لاکھوں روپے خرچ کرتی ہیں ، اگر وہ اپنے ملازمین پر بھی سرمایہ کاری کریں۔ تو کم خرچ ہیں یہ فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ ایسے ملازمین کمپنی کے لیے مفید قدم اٹھانے کو ہر وقت تیار رہتے ہیں ۔اس کے برعکس ناخوش ملازمین آپ کی کمپنی کے ملازمین ہو کر بھی آپ کے نہیں ہوتے ۔ وہ آپ کے لیے کبھی سود مند نہیں ہوسکتے ۔ وہ کسی مجبوری کی وجہ سے آپ کے پاس ٹھہرے ہوئے ہوتے ہیں ۔ ایک خوش اور مطمئن ملازم کس طرح آپ کو کامیاب بنانا ہے ؟ ملاحظہ کیجئے !
شئیر ہولڈر کا انتخاب
٭ جب کمپنی ملازمین کے ساتھ بہتر رویہ رکھتی ہے ، تو شئیر ہولڈر اس کمپنی میں بڑھ چڑھ کر سرمایہ کاری کرتے ہیں، اگر چہ حالات کیسے بھی ہوں ۔
ترقی کا سفر
٭ جب ملازمین دلجمعی اور تن دہی سے کام کرتے ہیں تو کمپنی مارکیٹ میں مسلسل ترقی کرتی رہتی ہے ۔
٭ جب ملازمین ذوق اور شوق سے کام کریں گے تو گاہکوں کا اطمینان 12 فیصد بڑھے گا ، جس سے آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
٭ جب ملازمین کے کام میں انہماک کو بڑھانے کے لیے 10 فیصد سرمایہ کاری کی جاتی ہے تو سالانہ منافع 2400 ڈالر فی ملازم کے اعتبار سے بڑھ جاتا ہے ۔
٭ خوشی سے کام کرنے والے ملازمین کی پیداواری صلاحیت 38 فیصد سے زیادہ ہوجاتی ہے ۔
باہمی رابطہ
٭ جب کمپنی چئیرمین ملازمین کے ساتھ گھل مل کر رہتا ہے ، ان کے ساتھ ایک مضبوط تعلق رکھتا اور بہتر کارکردگی پر شاباش اور انعام دیتا ہے ، اس سے ملازمین مزید محنت اور دلجمعی سے کام کرتے ہیں، جس سے کمپنی کی مقبولیت مارکیٹ میں بڑھتی ہے ۔
٭ جب کمپنی میں ملازمین کے باہمی تعلقات خوشگوار ہوں تو 29۔5 فیصد مارکیٹ ویلیو بڑھ جاتی ہے ۔
٭ملازمین زیادہ تنخواہ کے بجائے عزت ، احترام اور اہمیت دیے جانے کی وجہ زیادہ متحرک (Motivate ) ہوتے ہیں ۔
٭ جب منیجر ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے پروگرام منعقد کرواتے ہیں تو اس سے ملازمین کی دلجمعی اور تن دہی میں اضافہ ہوتا ہے اور ملازمین بھی خوش اور مطمئن رہتے ہیں
از رسالہ شریعہ اینڈ بزنس