سوال: عبادت کے لیے کوئی د ن مخصوص کرنا بدعت ہے تو مدنی مسجد میں جمعرات کے دن کیوں مخصوص ہے ؟
فتویٰ نمبر:38
جواب: مدنی مسجد میں جو جمعرات کے دن مخصوص ہے۔ وہ بطور عبادت کے نہیں بلکہ انتظامی مصلحت کے طور پر ہے چنانچہ خود حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے بھی انتظامی طور پر کسی خاص دن کو وعظ ونصیحت کے لیے مختص کرنا ثابت ہے ۔
عن ابی وائل قال کان عبداللہ یدکر الناس فی کل خمیس فقال لہ یا ابا عبدالرحمن لوردت انک ذکر تناکل یوم قال اما انہ یمنعنی من ذلک انی اکرہ ان امکم وانی تنخولکم بالموعظہ کما کان النبی علیہ السلام یتخولنا بھا مخاضہ السامہ علینا۔ (بخاری :1/74)