حضرت آدم علیہ السلام کی جب دنیا میں تشریف آوری ہوئی تو انہوں نے دنیا کی سب سے پہلی عبادت گاہ بیت اللہ کی بنیاد رکھی ، اس کے 40 سال بعد جو عبادت گاہ تعمیر ہوئی اس کا نام مسجد اقصیٰ ہے ۔ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا تیسرا مقدس ترین ورثہ ہے ۔ ایک حدیث میں ہے : چار مسجدیں ایسی ہیں جس میں دجال داخل نہیں ہوسکے گا : مسجد حرام ، مسجد نبوی ، مسجد اقصیٰ اور مسجد طور ۔ مسجد اقصیٰ کے ہال کا طول 600 گز اور اور عرض 700 گز ہے ۔ مورخین کا اتفاق ہے کہ مسجد اقصیٰ کی روز اول سے جو حدود تھیں آج بھی وہ انہیں حدود پر قائم ہے۔اس میں کمی بیشی نہیں ہوئی ۔
دیوار براق قدسی کے جنوب مغرب میں واقع ہے اس کی لمبائی 47 میٹر اور بلندی 17 میٹر ہے ۔ معراج کی رات آپ ﷺ نے یہاں اپنی سواری باندھی تھی اس مناسبت سے اسے دیوار براق کہتے ہیں۔یہودی اسے دیوار گریہ ( رونے دھونے کی دیوار ) کہتے ہیں ۔ زرد رنگ کی حسین عمارت ” قبۃ الصخرا ” کہلاتی ہے ۔ یہ فن کا شاہکار اور دنیا کا آٹھواں عجوبہ ہے، یہ قبہ مقدس قدرتی چٹان پر قائم ہے یہ چٹان انسان کے سینے کے برابر اونچی ، 56 فٹ لمبی ، 42 فٹ چوڑی اور تقریبا نیم دائرے کی غیر منظم شکل میں ہے۔ یہ چٹان حجر اسود کی طرح جنت کا پتھر ہے ۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور تمام انبیائے سابقین کا قبلہ نیز مسلمانوں کا قبلہ اول ہے۔ مستقبل میں جو بڑے اورا نقلابی واقعات پیش آئیں گے۔ ان کا تعلق کسی نہ کسی طرح اس چٹان سے جڑے گا ۔
مسجد اقصیٰ القدس شہر میں ہے ۔القدس کا دوسرا نام ایلیاء ہے ۔ القدس کی جو تاریخ آج انسانی دنیا کو معلوم ہے اس کے مطابق یہ شہر تقریبا 45 صدی پرانا شہر ہے ۔ یہاں ساڑھے چار ہزرا سال قبل عربوں کی ایک شاخ کنعانی اور بیوسی آباد تھے۔ 1850 قبل مسیح میں حضرت ابراہیم علیہ السلام یہاں آئے اور یہاں کے بادشاہ سے ملے ۔970۔931 قبل مسیح میں ” القدس ” پر حضرت سلیمان علیہ السلام کی حکومت رہی ۔587 قبل مسیح میں بخت نصر کے ہاتھوں یہ تناہ کردیاگیا اور یاہں کے یہودی قیدی بنالیے گئے ۔ 63 قبل مسیح میں یہاں رومی قابض ہوگئے ان کے بادشاہ ہیروڈوس نے 135 میں اس شہر کو بلکل تباہ کردیا۔ 400۔636 میں القدس بزنطینی استعمار کے زیر نگیں رہا۔ 15 ہجری ، 638ء میں 3000 صحابہ نے اسے فتح کیا اور یہاں کے پادری صفر ونیوسی نے شہر کی چابیاں عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے حوالے کیں اور معاہدہ کیا۔ 493 ہجری ،1099ء میں صلیبیوں نے یہاں پر قبضہ کیا اور مسلمانوں پر بے تحاشا مظالم ڈھائے ، مسلمانوں کی کثیر تعداد کو مسجد اقصیٰ میں لاکر ذبح کردیاگیا اور مسجد کو گھوڑوں کےا صطبل میں تبدیل کردیاگیا ۔ 80 سال بعد 583 ہجری ، 1187 ء میں معرکہ حطین میں صلاح الدین ایوبی ؒ نے صلیبیوں کو شکست فاش دی اور القدس کو آزاد کرایا ۔ 934 ہجری ۔ 1516ء میں عثمانی خلافت نے اسے اپنا حصہ بنالیا۔ 1336 ہجری ، 1917ء میں پہلی جنگ عظیم ہوئی ۔ خلافت عثمانیہ ختم کردی گئی اور 2 فروری 1924 ء کو القدس انگریز کے قبضے میں چلاگیا۔ 1917ء میں “بالفور” معاہدہ ہوااس کے تحٹ یہاں ” یہودی ریاست” قائم کرنے کا وعدہ کیاگیا۔ 1368 ہجری ، 1948 ء میں فلسطین کے 78 فیصد علاقے میں اسرائیلی ریاست کے قیام کا اعلان کردیاگیا۔ 6 جون 1967ء وہ دن ہے جب اسرائیلی فوجیں القدس شہر میں گھس گئیں اور بیت المقدس پر قبضہ کرلیا۔
دین کی تعلیم وتدریس کے لیے یہاں صحابہ کرام میں سے حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ ‘اور حضرت شداد بن اوس رضی اللہ عنہ ‘ تشریف لائے اور اسلاف میں حضرت مقاتل بن سلیمان ،امام عبدالرحمن اوزاعی ،ا ما سفیان ثوری ،امام لیث بن سعد ،امام محمد بن ادریس شافعی اور امام ابو حامد غزالی رحمہم اللہ تشریف لائے ہیں اور یہاں قیام کیا ہے ۔
اس وقت حرم قدسی یہودیوں کے قبضے میں ہے اور مسلمان اس میں عبادت کے لیے ترستے ہیں ۔ مسجد اقصیٰ کی سوگوار فض ا اس وقت سارے عالم اسلام سے عہد عفا کی تکمیل کا تقاجا کررہی ہے۔ اللہ جل شانہ سے دعا ہے کہ اس کو یہودیوں کے پنجے سے آزاد فرمائے اور مسلمانوں کو دوبارہ اس پر غلبہ نصیب فرمائے ۔ آمین