سوال: ایک عورت بہت بوڑھی ہے بیماریاں بھی اسکے اندر مختلف ہے جسکی وجہ سے وہ چل پھر نہیں سکتی اور حج بھی اس پر فرض ہے۔ تو وہ خود حج کرے یا پھر وہ کسی کو حج بد ل کروائے ؟
فتویٰ نمبر:34
جواب : وہ بیماری کی وجہ سے خود نہیں جاسکتی اور حج بھی اس پر فرض ہے اس صورت میں وہ حج بدل کروائے لیکن اگر وہ صحیح ہوجائے گی تو اسکا حج بدل باطل ہوجائے گا اور جو اس نے حج بدل بیماری کی حالت میں کروایا تھا وہ نفل بن جائے گا ۔
لحدیث الخثعمیہ وھی اسماء بنت عمیس من المھاجر ات وھوا نھا قالت : یا رسول اللہ ان فریضہ اللہ فی الحج علی عبادہ ادرکت ابی شیخا کبیرا لا یثبت علی الرائحۃ افاجع عنہ ۔ قال نعم :
(البحر الرائق :3/110)