سوال: مہندی جو آج کل لال اور کالی ہے کیا اسکے لگانے سے وضو نہیں ہوتا اور عام مہندی کا حکم کیاہے ؟
جوعاب : وہ لال اور کالی مہندی جو لگانے کے بعد کھال کی طرح اترتی ہے اور اترنے ،کے بعد ہاتھ کی کھال پر کوئی رنگ نہیں ہوتا تو یہ نیل پالش کی طرح ہوگئی کیونکہ جب وضو کریں گے تو کھال تک پانی نہیں جائے گا ۔ اور وضو میں حکم یہ ہے کہ اگر ایک بال برابر بھی جگہ سوکھی رہ جائے تو وضو نہیں ہوتا اس لیے مہندی سے وضو نہیں ہوگا۔ اور جو عام مہندی ہے اس سے وضو ہوجاتا ہے ۔ وہ بھی کھال کی طرح اترتی ہے ۔لیکن حقیقت میں اسکے لگانے سے کھال اترتی ہے جس طرح سردیوں میں کھال اترتی ہے ۔ عام مہندی لگانے کے بعد جو کھال اترتی ہے تو اس مہندی کا رنگ ہاتھ پر باقی رہ جاتا ہے ۔لہذا عام مہندی کے لگانے سے وضو ہوجاتا ہے ۔ اور لال مہندی اور کالی مہندی کے لگانے سے وضو نہیں ہوتا۔
( دارالافتاء مدرسہ حفیظیہ )