سوال: 3 دفعہ سورۃ اخلاص پڑھنےکا ثواب قرآن پڑھنےکےبرابرملتا ہے؟
فتویٰ نمبر:137
جواب: جی ہاں!3 دفعہ سورۃ اخلاص پڑھنے کا ثواب قرآن کریم پڑھنےکے برابرملتا ہے کیونکہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا جس کا مفہوم ہے کہ سورہ اخلاص 1 تہائی قرآن کے برابر ہے جیسا کہ ” حصن حصین “میں ہے :
” نبی کریم ﷺ نے فرمایا: قسم ہےاس ذات پاک کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ یہ سورۃ اخلاص ایک تہائی قرآن کے برابر ہے” ( حصن حصین : صفحہ 299) ( مولانا محمد ادریس صاحب )