موضوع: کتاب النکاح
سوال:
وضاحت فرمادیجیے کہ کیا یہ بات درست ہے کہ اگر انسان اس بنا پر دوسری شادی نہ کرے کہ پہلی غمگین ہوگی تو وہ اجر کا مستحق ہوگا؟
الجواب باسم ملھم الصواب
جی ہاں! یہ بات درست ہے۔
========================
حوالہ جات:
1- “`إذا ترک التزوج علی إمرأتہ کیلا یدخل الغم علی زوجتہ التی عندہ کان مأجورا مع أنہ لا ینبغی اللوم علی شیئ.“`
(البحر الرائق: 187/3)
واللہ اعلم بالصواب
8 ربیع الثانی 1444ھ
2 نومبر 2022ء