سوال ہمارے گھر دو مرغیاں ہیں لیکن مرغا نہیں ہے مرغی انڈے دیتی ہے وہ انڈے کھانا یا استعمال میں لانا جائز ہے؟
الجواب باسم ملھم الصواب
جی ہاں ایسے انڈے کا استعمال جائز ہے ۔ ممانعت کی کوئی وجہ نہیں ۔
================
حوالہ جات :
1۔عن قتادة، عن زهدم الجرمي، قال:”دخلت على ابي موسى وهو ياكل دجاجة، فقال: ادن فكل فإني رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم ياكله “(سنن ترمذی # 1826)
2مرغی اور اس کے انڈے کا حلال ہونا حدیث سے ثابت ہے (الجامع للترمذي ، حدیث نمبر : ۱۸۲٤ ۔ محشی) اور اس پر امت کا اجماع اور اتفاق ہے (المغنی :١٠١/١ محشی) اس میں کوئی تفریق نہیں کہ نر کے اختلاط کے بعد انڈے ہوئے ہوں، یا اس کے بغیر، اگر تنہا مرغی سے بھی انڈا حاصل ہو تو ظاہر ہے کہ یہ انڈا مرغی کا جزو ہے، پھر اس انڈے سے بچہ ہو تو وہ بچہ بھی اس مرغی کا جزو قرار پایا، اور جب مرغی خود پاک اور حلال ہے تو اس سے حاصل ہونے والے اجزاء سوائے پیشاب، پائخانہ اور خون کے وہ بھی پاک ہونگے، اس لئے جیسے فطری نظام کے تحت ہونے والے انڈے اور بچے حلال ہیں، اسی طرح یہ بھی حلال ہیں۔
(کتاب الفتاوی، 4/199)
واللہ اعلم بالصواب۔
10 ربيع الاول 1445
14 ستمبر 2024