نفل نماز میں سجدے میں مسنون اور قرآنی دعا مانگتے آمین بھی نکل گیا، پھر سجدہ سہو کیا ، کیا نماز لوٹا نی ہو گی؟
جواب:۔ نماز کو لوٹانا ضروری نہیں، نماز درست ہو گئی۔
لفظِ”آمین“ایک دعا ہے، جس کے معنیٰ ہیں :اے اللہ! تو قبول فرما، بخاری شریف میں امام بخاری رحمہ اللہ حضرت عطاء کے حوالے سے نقل فرماتے ہیں:”الآمين دعاء” ،آمین ایک دعا ہے۔ (بخاری :۱/۱۰۷، باب جهر الامام بالتأمین)