آگ : زمین سے آگ نکلنے کے مطلب یہ ہے کہ اس جگہ خزانہ ہے ۔روشنی کے لیے آگ جلائی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے دلیل اور محبت سے کام کرے گا ۔ جنگل میں صحیح جگہ آگ روشن کرنے کا مطلب ہے کہ وہاں کے لوگ اس کے علم وحکمت سے فائدہ اٹھائیں گے اور راہ راست پر آئیں گے ۔ لیکن اگر یہ دیکھے کہ آگ غلط راستہ پر روشن کی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگ اس کے علم سے گمراہ ہوں گے ۔
چولہے سے بڑی آگ نکلنا خاندان اور میاں بیوی کے جھگڑے کی طرف اشارہ ہوتا کیونکہ محاورے میں چولھے سے مراد خاندان اور میاں بیوی ہی ہوتے ہیں س۔
آگ کے شعلے گرتے ہوئے دیکھنا عذاب اور جھگڑے کی دلیل ہے : انھا ترمی بشرر کا لقصر ۔ آگ کے شعلے کھانا یتیموں کا مال کھانا : ان الذین یاکلون اموال الیتمیٰ ظلما ًانما یاکلون فی بطونھم ناراً۔
اور اگر یہ دیکھے کہ آسمان سے آگ آئی اور اس کے کھانے کی چیزوں کو جلادیا تو یہ اس کی عبادت قبول ہونے کی دلیل ہے : بقربان تاکلہ النار ۔
اس کے علاوہ آگ کی تعبیر مختلف علاقوں میں مختلف ہوتی ہے :
آگ سے مراد مال حرام ، نفاق، جھوٹ ، بیماری اور بعض دفعہ جھگڑا بھی ہوتا ہے ۔ ان میں سے کوئی تعبیر دینے سے پہلے اس کے حالات معلوم کیے جائیں اگر غصہ والا آدمی تو جھگڑے سے تعبیر دی جائے اور اگر علم والا ہے اچھی تعبیر ہوگی اور اگر صاحب علم بھی ہو اور غصہ والا بھی ہو تو ہوسکتا ہے کہ اس کے علم سے لوگوں میں اختلاف پیدا ہو۔