سوال:اگر ماربل والی ٹائل کے فرش پر ناپاک پانی گر جائے اور اس کے بعد وہ خشک ہو جائے اس طرح کہ اس کی بو بھی ختم ہو جائے تو کیا ایسی صورت میں ماربل کی ٹائلیں والا فرش پاک رہے گا یاناپاک ہو جائے گی اس طرح کیا اس کے مکمل طور پر خشک ہونے کے بعد کیا ایسے فرش پر نماز پڑھی جا سکتی ہے جبکہ اس کو دھویا بھی نہ گیا ہو.
الجواب باسم ملہم الصواب
اگر فرش سوکھ کر خشک ہوجائے اور کوئی اثر یعنی نشان یا بو وغیرہ کچھ بھی باقی نا رہے تو فرش کو پاک سمجھا جائے گا۔
”فتاوی ہندیہ“ میں ہے :
”( ومنها ) الجفاف وزوال الأثر الأرض تطهر باليبس وذهاب الأثر للصلاة لا للتيمم .هكذا في الكافي ولا فرق بين الجفاف بالشمس والنار والريح والظل”۔(2/130)