احرام کی حالت میں خوشبو کا استعمال

فتویٰ نمبر:811

سوال: کیااحرام.کی حالت میں خوشبو والے پینٹی لائنرز استعمال کرسکتے ہیں؟

الجواب حامدۃو مصلية

پینٹی لائینرز ایک خاص طرح کا کرسف ہوتا ہے جسے عورتیں عموما لیکیوریا وغیرہ میں استعمال کرتی ہیں چونکہ یہ بہت باریک ہوتا ہے اس لیے اسے بار بار بدلنے کی ضرورت رہتی ہے، اگر یہ خوشبو والا ہے تو اس کا استعمال احرام کی حالت میں درست نہیں,کیونکہ احرام کی حالت میں خوشبو کا استعمال جائز نہیں,اگر کسی نے احرام کی حالت میں اس کا استعمال کیا تو اس پر جزا واجب ہوگی اور اگر بغیر خوشبو کے ہو تو اس کا استعمال حالت احرام میں درست ہے لیکن لیکیوریا کی وجہ سے وضو ٹوٹنے پر اسے ہر حال میں بدلنا ضروری ہے.

وفی الھندیۃ(۲۲۲/۱): ولا یجوز التطیب فی الثوب بما یبقی عینہ علی قول الکل علی احد الروایتین عنھما قالوا وبہ ناخذ کذا فی البحر الرائق۔

وفی الدر المختار(۴۸۱/۲): (وطیب بدنہ) “ان کان عندہ لاثوبہ بما تبقی عینہ ھو الاصح”۔

وفی الشامیۃ تحتہ : “(قولہ بما تبقی عینہ) والفرق بین الثوب والبدن انہ اعتبر فی البدن تابعاً والمتصل بالثوب منفصل عنہ، وایضاً المقصود من استنانہ وھو حصول الارتفاق حالۃ المنع منہ حاصل بما فی البدن فاغنی عن تجویزہ فی الثوب نھر”.

و اللہ سبحانه اعلم

بقلم : بنت معین

قمری تاریخ:8ذی الحج.1439

عیسوی تاریخ: 20. اگست.2018

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبدالرحیم صاحب

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

📩فیس بک:👇

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک👇

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں