دھاگے سے اپر لپس بنوانا 

فتویٰ نمبر:2045

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

السلام علیکم 

دھاگے سے اپرلپس (یعنی ہونٹوں کے اوپر کے بال )بنوانا جائز ہے؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

وعلیکم السلام!

دھاگے سے اپر لپس (یعنی ہونٹوں کے اوپر کے بال ) بنوانا جائز ہے ؛ کیونکہ جب فی نفسہ اپر لپس بنوانا جائز ہے تو وہ دھاگے سے ہو یا کسی اور طرح، اس کی کوئی ممانعت نہیں۔

“قال العلامة ابن عابدین رحمہ اللہ تعالی: (قولہ: والنامصة الخ) … و لعلہ محمول علی ما اذا فعلتہ للتزین للأجانب، و الا فلوکان فی وجھھا شعر ینفر زوجھا عنھا بسببہ، ففی تحریم ازالتہ بعد، لأن الزینة للنساء مطلوبة للتحسین، الا أن یحمل علی ما لا ضرورة الیہ لما فی نتفہ بالمنصاص من الایذائ۔

و فی تبیین المحارم : ازالة الشعر من الوجہ حرام الا اذا نبت للمرأة لحیة أو شوارب، فلا تحرم ازالتہ، بل تستحب۔ و فی التتارخانیة عن المضمرات : و لا بأس بأخذ الحاجبین و شعر وجہہ ما لم یشبہ المخنث، و مثلہ فی المجتبی، تأمل”

( الشامیة: ٥ / ٢٣٩ )

“قال الملا علی القاری رحمہ اللہ تعالی: و انما نھی عن النتف (أی نتف اللحیة ) دون الخضب، لأن فیہ تغییر الخلقة من أصلھا بخلاف الخضب، فانہ لا یغیر الخلقة علی الناظر الیہ”

(مرقاة المفاتیح: ٨ / ٢٣٦ )

 الْأَصْلُ فِي الْأَشْيَاءِ الْإِبَاحَةُ

(ردالمحتار: ٤٥٩/٥)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:٢٨ ربیع الاول ١٤٤٠ھ

عیسوی تاریخ:٦ دسمبر ٢٠١٨ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں