فتویٰ نمبر:770
سوال: کپڑوں کو پاک کرنے کا آسان طریقہ بتادیں ؟
جواب: کپڑوں کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ نجاست اگر غیر مرئی ( سوکھی تہہ نہ جمنے والی ) ہے تو تین مرتبہ دھوئیں اور ہر مرتبہ نچوڑیں اور تیسری مرتبہ طاقت بھر زور سے نچوڑیں اگر خوب زور سے نہ نچوڑا تو کپڑ ا پاک نہ ہوگا ۔ اور اگر نجاست مرئی ہے ( سوکھ کر تہہ جم جانے والی) تو اتنا دھوئیں کہ نجاست چھوٹ جائے اور دھبہ جاتا رہے چاہے جتنی دفعہ بھی دھوئیں جب نجاست چھوٹ جائیگی تو کپڑا پاک ہوجائیگا البتہ اگر پہلی دفعہ میں ہی نجاست چھوٹ گئی تو دو مرتبہ ۔ اور اگر دو مرتبہ میں چھوٹی تو ایک مرتبہ غرض کہ تین بار پورے کرلینا بہتر ہے لیکن اگر کئی مرتبہ دھونے پر بھی دھبہ یا بورہ گئی تو چھڑانا ضروری نہیں کپڑ اپاک ہوجائیگا
جیسا کہ بہشتی زیور میں ہے :
” نجاست اگر غیر مرئی ہے تو تین دفعہ دھوئیں ہر دفعہ نچوڑیں اور آخری مرتبہ خوب زور سے نچوڑیں ورنہ کپڑا پاک نہ ہوگا، اور اگر مرئی ہے تو جب تک دھوئیں جب تک نجاست چھوٹ جائے اور دھبہ جاتا رہا ہے البتہ اگر پہلی دفعہ میں یا دو دفعہ میں نجاست چھوٹ گئی تو تین مرتبہ پورا کرلینا بہتر ہے لیکن اگر نجاست کئی بار دھونے کے باوجود بدبو رہ جائے یا دھبہ رہ جائے تو کپڑا پاک ہوجائیگا ۔ صابن وغیرہ سے دور کرنا ضروری نہیں۔” ( بہشتی زیور :صفحہ 119)